ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسکولوں کو 12تا 30؍اکتوبر چھٹیاں : وزیر اعلیٰ یڈیورپا 

اسکولوں کو 12تا 30؍اکتوبر چھٹیاں : وزیر اعلیٰ یڈیورپا 

Mon, 12 Oct 2020 13:26:56    S.O. News Service

بنگلورو،12؍اکتوبر (ایس او نیوز) ریاست کی تمام اسکولوں کو 12تا 30؍اکتوبر وسط مدتی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، کیونکہ کئی اساتذہ کووڈ۔19 میں مبتلا ہوگئے ہیں، اس لئے اساتذہ اور بچوں کی صحت و سلامتی کے نقطہ نظر سے میں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ 12 تا 30 اکتوبر 3 ہفتوں تک تعطیلات دے جائیں، وزیر اعلیٰ نے تمام اساتذہ اور طلباء کو دسہر پیشگی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی اسکولیں نہ کھولنے اور ودیا گاما کھلے میدان کی کلاسیس روک دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، یڈیورپا کو یہ بیان جے ڈی ایس اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے اس بیان کے چند گھنٹوں میں آیا جس میں کمار سوامی نے وسط مدتی تعطیلات منسوخ کئے جانے پر تنقید کی تھی، کمارسوامی نے کہا تھا کہ کووڈ۔19 وباء کے باوجود سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ فرائض انجام دینے کےلئے اسکول کو جارہے ہیں۔ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کووڈ۔19 ڈیوٹی اور ودیا گاما کلاس بھی لے رہیں، وسط مدتی تعطیلات منسوخ کر کے حکومت نے اساتذہ سے غلط سلوک کیا ہے۔ 

کمار سوامی نے کہا کہ تین تا 26 اکتوبر کی چھٹیاں منسوخ کردی تھیں، کس بنیاد پر یہ وسط مدتی تعطیلات منسوخ کئے گئے، کووڈ۔ 19 کے سبب بچے اسکول نہیں آرہے ہیں، لیکن اساتذہ کو دیگر کام کے لئے اسکول بلایا جارہا ہے۔ اس سے حکومت کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ 


Share: